کون کونسی گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا؟ اہم خبر آگئی

لاہور(پی این آئی)لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

محکمہ ماحولیات کے ٹریفک اسکواڈ نے شہرکے مختلف مقامات پر ناکے لگالئے۔
اگر آپ کی گاڑی دھواں دے رہی ہے، اور آپ لاہور میں ہیں تو آپ کو بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ماحولیات ٹریفک اسکواڈ نے کام شروع کردیا محکمہ ماحولیات لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹیمیں ماحول دشمن گاڑیاں پکڑنے لگیں، کیمیائی مادے پھیلانے والی گاڑیوں کےچالان شروع کردیا گیا، انجن کی حالت زیادہ خراب ہو تو گاڑی کو بند کردیا جاتا ہے، ماحول ٹریفک اسکواڈ کے سربراہ علی اعجاز کے مطابق کمرشل گاڑیوں میں دھواں دینے کی شرح زیادہ ہے۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق جلد اہم شاہراہوں پردھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close