شیخو پورہ، (پی این آئی)شیخو پورہ، وکیل نے فائرنگ کر کے اپنا کلائنٹ مار دیا۔۔۔شیخوپورہ میں رقم کے تنازع پر وکیل نے اپنے کلائنٹ پر مبینہ طور پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق وکیل محمد اکرم اپنے کلائنٹ کے ساتھ اسلام آباد سے واپس آ رہا تھا، رقم کے تنازع پر جھگڑا ہونے پر وکیل نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی جس سے اس کا کلائنٹ نیابت علی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم محمد اکرم کی فائرنگ سے مقتول نیابت کی بیٹی اور نواسی بھی زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے وکیل کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں