اینٹی ٹیٹنس انجیکشن کی شدید قلت پیدا ہوگئی

لاہور(پی این آئی) لاہور کے میڈیکل اسٹورز پر اینٹی ٹیٹنس انجیکشن نایاب ہوگئے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

میڈیکل اسٹورز مالکان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے انجیکشن کی سپلائی نہیں آرہی، دوائی کی قیمت بڑھانی ہو تو مصنوعی قلت پیدا کردی جاتی ہے۔میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہےکہ نجی کلینک اور اسپتالوں میں بھی اینٹی ٹیٹنس انجیکشن نہیں ہے۔فارمامینوفیکچرز کے ذرائع کا بتانا ہےکہ بین الاقوامی کمپنی نے پروڈکشن روک دی ہے۔دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کی اینٹی ٹیٹنس انجیکشن سرکاری اسپتالوں میں دستیاب ہیں، سرکاری اسپتالوں میں حادثات کے شکار افراد کو اینٹی ٹیٹنس انجیکشن دیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں