ہیٹ ویو کا خدشہ ، ہسپتالوں میں الرٹ جاری

پشاور(پی این آئی ) خیبرپختونخوا میں ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلیے اسپتالوں میں کول اسپیسز قائم کرنیکا فیصلہ کرلیا گیا۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے ممکنہ ہیٹ ویو سے بچنیاور علاج کیلیے ایڈوائزری جاری کردی گئی، وزیرصحت نے تمام اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک ٹریٹمنٹ یونٹس قائم کرنیکی ہدایت کردی۔ کیٹگری ڈی اور اس سے اوپر کے اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک ٹریٹمنٹ یونٹس قائم کرنیکی ہدایت کردی گئی، ڈی ایچ اوز کو ضلعی سطح پر ہیٹ ویو کے پیش نظ رفوکل پرسنزتعینات کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی۔ اسپتالوں میں او آر ایس اور دیگرضروری ادویات کی دستیابی کیلیے اقدامات کیے جائیں، ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں کے وارڈز اور انتظارگاہوں میں پینے کے ٹھنڈے پانی کا بندوبست کیاجائے،جبکہ ہیٹ اسٹروک یونٹس میں آئیس بیگزکی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کا بھی کہا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close