پنجاب حکومت نے آئندہ سال گندم خریدنے کے حوالے سے فیصلہ سنا دیا

لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت نے اضافی اسٹاک کے موجودگی کے باعث آئندہ سال گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے پاس ایک سال کی گندم کا اسٹاک موجود ہے۔ گندم خریداری کے اربوں روپے بچا کر کسان کارڈ اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق حکومت کے پاس 22 لاکھ ستر ہزارٹن گندم موجود ہے، پنجاب کے 95 فیصد کسان اپنی گندم مڈل مین کو فروخت کر چکے ہیں۔ کسان کا نام لے کر مڈل مین شور مچا رہے ہیں۔گندم خریداری کے اربوں روپے بچا کر کسان کارڈ اور دیگر سہولیات فراہم کریں گے، یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری کیلیے3900 روپے فی من گندم کا ریٹ مقرر کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close