فیکٹری کے ملازمین کو نوکری سے نکالنے والے افسر کو اغوا کر لیاگیا

کراچی (پی این آئی) سائٹ میں فیکٹری سے ملازمین کو نوکری سے نکالنے والا افسر مبینہ طور پر اغواءکرلیا گیاجبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ملازمین کو نکالنے کے بعد سے مسلسل دھمکی آمیز کال موصول ہورہی تھیں۔

اغواء کا واقعہ تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود میں پیش آیا ، مغوی کے بھائی کے مطابق دوست ساجد نے بتایا کہ وہ اور عاقب موٹر سائیکل پر سنگر چورنگی سے ملیر کی جانب آرہے تھے کہ شرافی گوٹھ کے قریب کلٹس گاڑی کے انہیں روکا، 2مسلح افراد گاڑی سے باہر نکلے اور عاقب کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر فرار ہوگئے۔ اہلخانہ کا مزید بتانا تھا کہ جب سے ملازمین کو برطرف کیا تومسلسل نامعلوم نمبروں سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں ، جن نمبروں سے دھمکیاں دی گئیں ، وہ تمام نمبر پولیس کو دیدیئے گئے ہیں۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ شرافی گوٹھ میں درج کر لیا گیا ہے مقدمہ مغوی شہری عاقب علی کےبھائی کی مدعیت میں اغواء کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close