پنجاب حکومت نے روٹی مزید سستی کر دی

لاہور ( پی این آئی) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا ہے۔

ایکس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت مزید کم کر کے 15 روپے مقرر کر دی ہے۔ الحمدُللّہ۔ اس سے پہلے پنجاب بھر میں وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر روٹی کی قیمت 20 روپے سے کم کرکے 16 روپے اور نان کی قیمت 30 روپے سے کم کرکے 20 روپے کی گئی ہے۔ جس پر وزیراعلیٰ کے سخت احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے عملدرآمد کو یقینی بنایا۔ اسی طرح باقی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گزشتہ روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت پنجاب میں مہنگائی 36 فیصد سے کم ہوکر17 فیصد پر آ گئی ہے۔ ماضی میں حکومت پیسے دے کر عوام کیلئے اشیاء مہنگی کرتی رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close