کن لوگوں کو مفت سولر پینلز دیے جائیں گے؟ پنجاب حکومت نے اعلان کر دیا

لاہور ( پی این آئی) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سولر پینل کے وعدے پر حکومت قائم ہے 100یونٹ کے صارفین کو مفت سولر دیں گے۔

صوبائی دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ لوڈ شیڈ نگ اس علاقے میں ہونی چاہیے جہاں بجلی چوری ہوتی ہے۔ وزیر اعلیٰ خیر پختونخوا گنڈا پور کھل کر کہتا ہے کہ ہاں ہم بجلی چوری کرتے ہیں تو پھر دیکھنا یہ ہوگا یہ لوگ ملک کے ساتھ کر کیا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے ایک ایسا ایڈوائزر تعینات کیا جس نے پیٹرول سے بجلی بنائی اور خزانے پر بم مارا جس کا آج بھی خزانہ سرکولر ڈیڈ کی صورت میں سامنا کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close