جعل سازپولیس اہلکار کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے لے اُڑے

لاہور (پی این آئی) موٹر وے کا اہلکار 7 لاکھ روپے سے محروم ہوگیا، بینک کی جعلی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اکاؤنٹ سے پیسے چُرالیے گئے۔

آج نیوز کے مطابق متاثرہ پولیس اہلکار شاہد نے بتایا کہ بینک کی پوسٹ پر ویریفکیشن کیلئے کلک کردیا تھا۔ نہ او ٹی پی ریسیو ہوا نہ ہی ویریفکیشن ہوئی۔ اکاؤنٹ سے 7 لاکھ سے زائد رقم غائب ہوگئی۔بینک انتظامیہ نے ابتدا میں رقم لَوٹانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ مگر پھر کچھ نہ ہوا۔ موٹر وے کا انسپکٹر رقم کی واپسی کیلئے رُل گیا۔ شُنوائی نہیں ہو رہی۔ شاہد نے کہا ہے کہ اب وہ اس معاملے کو لے کر سٹیٹ بینک میں جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close