سفاک بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کی جان لے لی

لاہور(پی این آئی)پنجاب کے علاقے شاہ کوٹ میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

جمعرات کے روز شاہ کوٹ کے علاقے جعفر کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔لواحقین کے مطابق بھائی کو بہن کے کردار پر شک تھا اور موبائل فون پر غیر مرد سے رابطے کے شک کی بناء پر بہن بھائی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔دونوں کے مابین بحث اس قدر بڑھی کہ بھائی نے طیش میں آکر بہن کو جان سے مار ڈالا اور فرار ہو گیا۔مقتولہ شازیہ ایک کمسن بچی کی ماں تھی اور روٹھ کر میکے آئی ہوئی تھی۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل اسپتال منتقل کر دیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close