تعلیم کے دشمن ڈاکو، میٹرک کے طالب علموں سے ایڈمٹ کارڈ چھین لیے

کراچی (پی این آئی) ناردرن بائی پاس پر میٹرک کا امتحان دینے جانے والے 4 طالبعلموں سے مبینہ ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔۔۔ کراچی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکو طالبعلموں سے ایڈمٹ کارڈ، کتابیں، اوردیگر

سامان بھی لے گئے ہیں۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ گڈاپ کے رہائشی 4 طالبعلم امتحان دینے سرجانی تیسر ٹاؤن جا رہے تھے کہ راستے میں ڈکیتوں کے ہتھے چڑھ گئے۔۔۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کا آج کا پرچہ خطرے میں پڑنے پر محکمہ تعلیم کے افسران سے رابطہ کیا گیا اور خصوصی اجازت پر بچوں کا پرچہ دلوا دیا گیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close