پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ، تشویشناک خبر

بنوں(پی این آئی) بنوں میں چیک پوسٹ پر رات گئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق بنوں میں سپینہ تنگی پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے نامعلوم افراد نے چاروں طرف سے فائرنگ کی جس کے بعد پولیس کی بروقت جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہےکہ فائرنگ کے فوری بعد چیک پوسٹ پر موجود اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا تاہم حملہ آور رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہےکہ اہلکاروں کی فوری اور بروقت کارروائی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close