آم کھانے کے شوقین افراد کے لیے بری خبر

کراچی(پی این آئی) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے نوٹس لے لیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر نےآموں کے باغات میں بیماری پھیلنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو بیماری کے خاتمے کے لیے فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔سردار محمد بخش مہر نے سیکریٹری زراعت رفیق احمد برڑو کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آموں کے باغات میں پھیلنے والی بیماری پر جلد از جلد کنٹرول کیا جائے اور فوراً باغات میں حشرات کش اسپرے کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close