گداگروں کی شامت ،عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

کراچی (پی این آئی)کراچی کی مقامی عدالت نے خاتون کی شکایت پر گداگروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

کراچی کے ایڈیشنل سیشن جج غربی نے شہر کی شاہراہوں اور ٹریفک سگنلز پر گداگروں کی بھرمار کے خلاف کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے شہر بھر میں سگنلز پر موجود گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔عدالت نے کہا کہ گداگروں اور ان کے سہولتکاروں کو گرفتارکرکے قانونی کارروائی کی جائے۔ایڈیشنل سیشن جج نے کہا کہ گداگری کو کاروباری نیٹ ورک بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، عدالتی حکم پر شہر بھر میں گداگری کے خلاف کاروائی کرکے تفیصلی رپورٹ پیش کی جائے جب کہ عدالتی حکم پر عملدر آمد کی ذمہ داری کراچی پولیس چیف سمیت، ڈی آئی جی شرقی اور غربی زون کی ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ تمام افسران عدالتی حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی اس حوالے سے فوکل پرسن کی تقرری اورکارروائی کی رپورٹ ہر ماہ پیش کریں،گداگری کے خلاف قائم ادارے کو فعال بنایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close