امتحان سر پر آن پہنچے۔۔۔ ہزاروں طلبا ایڈمٹ کارڈ سے محروم

کراچی (پی این آئی)کراچی میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہو رہا ہے تاہم ہزاروں طلبا کو ایڈمٹ کارڈ جاری نہیں ہوسکے ہیں۔

میٹرک بورڈ کے باہر ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لیے طلبا اور والدین کی بڑی تعداد جمع ہے۔ امتحانی فارم جمع کرانےکے لیے بھی کئی طلبا بورڈ آفس میں موجود ہیں۔طلبا کا کہنا ہےکہ امتحان کا ایڈمٹ کارڈ دینا اسکول و بورڈ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔دوسری جانب ترجمان میٹرک بورڈ کا مؤقف ہےکہ ایڈمٹ کارڈ کی فراہمی کا سلسلہ 30 اپریل سے جاری ہے، جن اسکولوں نےآن لائن فارم جمع کرائے تھے وہ آن لائن پرنٹ حاصل کرسکتے ہیں، آخر ی دن ایک ساتھ کئی اسکول ایڈمٹ کارڈ پرنٹ کرتے ہیں تو لوڈ بڑھ جاتا ہے۔ترجمان کے مطابق اسکول انتظامیہ اپنی آئی ڈی پاس ورڈ کے ساتھ بورڈ آفس سے بھی پرنٹ نکال سکتی ہیں۔ترجمان نے کہا ہےکہ آج امتحانی فارم جمع کروانے کے لیے آنے والے طلبا کے فارم جمع نہیں کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close