پولیس تھانے پر حملہ، گرفتاریاں ہوگئیں

گجرات(پی این آئی)گجرات میں تھانہ صدر کھاریاں پر حملے کے الزام میں 4 خواجہ سراؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

خواجہ سراؤں نے الزام لگایا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے نام پر تشدد کرکے خواجہ سراؤں کو تھانے میں بند کر دیا تھا۔خواجہ سراؤں پر تشدد کا مقدمہ درج کر کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ پھر بھی خواجہ سراؤں نے گزشتہ روز واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تھانے پر پتھراؤ کیا تھا، تھانے میں گھس کر فرنیچر باہر نکال دیا تھا اور سڑک پر بھی دھرنا دیا تھا۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ صدر کھاریاں پر خواجہ سراؤں کے حملے کے بعد پولیس تحقیقات جاری ہیں۔تھانے پر حملے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد 4خواجہ سراؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔تھانہ صدر کھاریاں پر حملےکا مقدمہ 7 نامزد اور 20 نامعلوم خواجہ سراؤں کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ڈی پی او سید اسد مظفر نے بتایا کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کی جائے گی، کسی بھی واقعہ کی آڑ میں قانوں ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close