ٹرک اور وین میں تصادم، جانی نقصان ہو گیا

کراچی(پی این آئی)ٹرک اور وین میں تصادم، جانی نقصان ہو گیا۔۔۔۔حیدرآباد کے قریب ایم نائن پر وین اور ٹرک میں تصادم کے باعث 3 مسافر جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ ایم نائن پر لونی کوٹ کے مقام پر پیش آیا، تمام زخمیوں کو جامشورو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 3 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔رپورٹس کے مطابق مسافر وین کراچی سے حیدرآباد جارہی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close