کراچی، کورنگی میں فائرنگ

کراچی(پی این آئی)کراچی، کورنگی میں فائرنگ۔۔۔کراچی کے علاقے کورنگی، غریب نواز کالونی کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق کورنگی بلال کالونی میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت امتیاز اور محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔مقتولین آپس میں دوست تھے اور پیشے کے لحاظ سے مکینک تھے، ملزمان ایک ہی موٹرسائیکل پر تھے جن کی تعداد 3 تھی، ملزمان نے 10 سے 12 فائر کئے، جائے وقوع سے پولیس کو گولیوں کے 3 خول ملے ہیں، واقعہ کے وقت علاقے میں بجلی بھی نہیں تھی۔

پولیس کو ابتدائی تفتیش میں پتا لگا ہے کہ مقتولین کو جرائم پیشہ افراد کی جانب سے دھمکیاں ملتی تھیں، جرائم پیشہ افراد کو شک تھا کہ انہیں گرفتار کرانے میں مرنے والے دونوں دوستوں کا ہاتھ ہے۔مقتولین کو دھمکیاں دینے والے ملزمان منشیات فروشی، ڈکیتی میں ملوث ہیں، کرائم سین یونٹ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کررہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close