وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نےبڑا مطالبہ کر دیا

لاہور (پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فری موٹر بائیک سکیم میں لڑکیوں کا بھی حصہ ہے، والدین اپنی بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازت دیں، ہم آپ کی سیکیورٹی اور سیفٹی کو بہتر کررہے ہیں، بچیاں بائیک چلانے سے بااختیار ہوں گی اور اپنا کام خود کریں گی۔

لاہور میں پنک گیمز کی اختتامی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے پرائز ڈسٹربیوشن میں بلایا نہیں گیا تھا میں آنا چاہتی تھی، آج میں میٹروبس میں بیٹھ کر یہاں آئی ہوں، فری موٹر بائیک سکیم میں لڑکیوں کا بھی حصہ ہے، مجھے لگا اللہ نے مجھے آپ کے لیے سی ایم پنجاب بنایا ہے، میں آپ کی گیمز اور ٹٰیلنٹ دیکھ کر بہت خوش ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان بچیوں کو کھیلتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، امید ہے ان بچیوں میں سے قومی اور عالمی چیمپئن ہیں، وزیر کھیل کو کہا ہے کہ پنک گیمز کو پورے صوبے میں پھیلائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close