گورنر بلوچستان کون ہو گا؟ مسلم لیگ (ن) نے اعلان کردیا

کوئٹہ (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )نے پارٹی کے صوبائی صدر شیخ جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان بنانے کا فیصلہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ( ن) کی قیادت نے پارٹی کیلئے خدمات پر سینئر رہنما شیخ جعفر مندوخیل کو بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلے میں مرکزی قیادت نے صوبائی صدر شیخ جعفر مندوخیل کو گورنر بنانے کی منظوری بھی دی ہے۔ دوسری جانب شیخ جعفر خان مندوخیل کا کہنا ہے کہ مجھے پہلے گورنر بنانے کے بارے میں بتایا گیا تھا لیکن تاحال مجھے گورنر بنانے کے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ شیخ جعفر مندوخیل 26 دسمبر 1956 ءو ژوب میں پیدا ہوئے ، 2023 ءمیں مسلم لیگ (ن) کے صدر نامزد ہوئےتھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close