وین میں مسافر بن کر چڑھنے والے ڈاکو پوری وین لوٹ کر فرار ہوگئے

حیدرآباد (پی این آئی)حیدرآباد سے کراچی آنے والی مسافر وین کو ڈاکوؤں نے سپر ہائی وے پر لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں 3 ڈاکو حیدرآباد سے بس میں مسافر بن کر سوار ہوئے تھے، سپر ہائی وے جمالی پل ڈاکوؤں نے پوری وین کو اغوا کرنے کے بعد لوٹ لیا۔متاثرہ مسافر نے جیو نیوز کو فون پر بتایا کہ وین حیدرآباد سے کراچی آرہی تھی، وین میں 18 مسافر تھے جن میں سے 3 ڈاکو تھے، تینوں ڈاکو جمالی پل کے قریب اسلحے کے زور پرپوری وین کو اغوا کرکے سنسان جگہ لے گئے جس کے بعد ملزمان تمام مسافروں کو لوٹنے کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے نیو سبزی منڈی سے لوٹ ماری شروع کی، ملزمان وین مسافروں کو لوٹنے کے بعد مچھر کالونی میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ مزید برآں متاثرہ شہریوں میں سے کوئی بھی شخص تھانے رپورٹ کرنے نہیں آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close