پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب کیلئے نام فائنل کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد کر دیا۔

سردار سلیم حیدر کا تعلق ضلع اٹک سے ہے اور وہ سابق وفاقی وزیر بھی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر بھی ہیں۔ سردارسلیم حیدرخان معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز بھی رہ چکے ہیں، وہ وزیر مملکت برائے دفاع اور دفاعی پیدوار بھی رہ چکے ہیں۔ وہ 2008 میں اٹک سے این اے 59 سے ایم این اے منتخب ہوئے۔ سردارسلیم حیدر نےجیونیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے مجھے خوشخبری سنائی ہے کہ آپ ہمارے گورنر پنجاب ہوں گے، بتایا گیا ہے کہ آج رات تک نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close