کے الیکٹرک نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی

کراچی(پی این آئی)کے الیکٹرک نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔۔۔عبوری امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، لوگ دہرے عذاب کا شکار ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ کراچی کے لوگ کے الیکٹرک اور نیپرا کےگٹھ جوڑ کی وجہ سے مشکل میں ہیں۔عبوری امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول ہے، ٹرانسمیشن ڈسٹری بیوشن کی بہتری کی اُمید تھی، سب کچھ الٹ ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ 18 سال بعد بھی کے الیکٹرک کی کارکردگی انتہائی خراب ہے، ہم نے چیئرمین نیپرا کو خط لکھا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم کراچی کے عوام کا مقدمہ پوری طرح پیش کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close