فیصل آباد، 2 بیویوں، 3 بیٹیوں، ایک بیٹے کی جان لے کر کپڑے کے تاجر کی خودکشی

فیصل آباد(پی این آئی)فیصل آباد، 2 بیویوں، 3 بیٹیوں، ایک بیٹے کی جان لے کر کپڑے کے تاجر کی خودکشی۔۔۔۔۔فیصل آباد میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملزم نے اپنی 2 بیویوں، 3 بیٹیوں اور 1 بیٹے کو قتل کرنے کے بعد خود بھی گولی مارکر خودکشی کرلی۔ایس پی مدینہ ٹاؤن شاہ میر کے مطابق کاظم جواد نامی شخص کپڑے کا تاجر تھا اور اس نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں۔جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی پہلی بیوی کی عمر 45 اور دوسری کی30 تھی۔

ملزم نےفائرنگ کرکے اپنی 22 سالہ بیٹی تمنا، 19سالہ عروج اور 10سالہ روما جبکہ 8 سالہ موسیٰ کو بھی قتل کردیا۔ایس پی کا کہنا ہے کہ بظاہر معاملہ گھریلو جھگڑے کا لگتا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close