پارکوں میں بیٹھے جوڑوں کی ویڈیوز بنا کر وائرل کرنا وکیل کو مہنگا پڑ گیا

لاہور(پی این آئی) پنجاب بار کونسل نے پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل کردیا۔

پنجاب بار کونسل کے مطابق ایڈوکیٹ آفتاب رئیس پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بناتے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں، اور جوڑوں کو زبردستی شادی کرنے پر مجبور کرتے ہیں، ان کا یہ عمل مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل نے وکیل کو ذاتی حثیت میں وضاحت کےلیے طلب کرلیا ہے۔اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ آفتاب رئیس 6 مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وضاحت دیں، اگر وہ پنجاب بار کونسل کو مطمن نہیں کر سکے تو ان کا لائسنس مستقل طور پر معطل کردیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close