لڑکی کو قتل کرکے نوجوان کی خودکشی کے واقعے میں اہم پیشرفت

کراچی(پی این آئی)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آبادمیں گزشتہ روزخاتون کے قتل کے بعد نوجوان کی خودکشی کے واقعے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ رشتےمیں ناکامی پر پیش آیا، مقتولہ فضا کے اہل خانہ نے برہان کو رشتہ دینے سے انکارکردیا تھا۔ذرائع نے بتایاکہ پولیس نےدونوں کےموبائل فون سے تفصیلات حاصل کرنےکے لیے ماہر کو طلب کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی آر میں فضا اور برہان کےموبائل فون نمبروں پربات کرنے کے ثبوت نہیں ملے، موبائل کا لاک کھولنےکے بعد واٹس ایپ اور دیگر ڈیٹا بھی دیکھا جائے گا۔پولیس ذرائع کے مطابق برہان کل دفتر سےکچھ دیرکےلیےکورنگی گیا اور اسلحہ لےکر واپس آیا، پستول نیا اور باکس میں تھا جس کی وجہ سےملازمین کو پتا نہ چل سکا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں قائم شپنگ کمپنی کے دفتر میں کمپنی کے ملازم برہان نے پہلے اپنے منیجر سے آدھے گھنٹے کی چھٹی لی اورپھر پستول کے ساتھ دفتر میں واپس آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close