سندھ کے رہائشیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

کراچی(پی این آئی)صوبہ سندھ کے رہائشیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ چین سے منگوائی جانے والی بسوں کی نئی کھیپ پہنچ گئی جلد نئے روٹس شروع کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بسوں کی نئی کھپ کراچی پورٹ پہنچ چکی ہے، ان شا اللہ حکومت سندھ کا محکمہ ٹرانسپورٹ بہت جلد نئے روٹس شروع کرے گا، ہماری توجہ عوامی خدمت اور صوبے کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر ہے۔بتایا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے خواتین کیلئے مخصوص پنک بس سروس شروع کر نے کا بھی اعلان کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر ٹرانسپورٹ کے نئے منصوبے کے آغاز کیا جائے گا، اس حوالے سے سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں الیکٹرک بسوں کے ذریعے خواتین کیلئے مخصوص پنک بس سروس کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا، پنک بس سروس کی بسوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close