پنجاب کے کسانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی )پنجاب حکومت نے ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرانے میں کسانوں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیوب ویلز کو سولرپر منتقل کرانے میں کسانوں کی مدد کی جائے گی۔ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرانے کیلئے کسانوں کو 12ارب روپے دیے جائیں گے، ہر کسان اپنا ٹیوب ویل 20 کلو واٹ تک سولر پر منتقل کر سکتا ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پنجاب حکومت فی ٹیوب ویل 50 فیصد تک سبسڈی دے گی، سبسڈی دینے کا مقصد کسانوں کی بجلی کی لاگت میں کمی لانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close