شہری نے مبینہ طور پر 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی بینک میں جمع کروادی

لاہور ( پی این آئی ) شہری نے مبینہ طور پر 5 کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی بینک میں جمع کروادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ہارون نامی ملزم نے 5 کروڑ 82 لاکھ روپے کی رقم پشاور کے ایک نجی بینک میں 27 اپریل کو جمع کرائی، پہلے ملزم نے 29 اپریل کو لاہور سے 50 لاکھ روپے کیش کروائے، اس کے بعد ملزم ہارون نے مزید 2 کروڑ روپے کیش کروانے کے لیے ڈرافٹ تیار کروایا۔ بتایا گیا ہے کہ پشاور سے نجی بینک کی جانب سے ملنے والی اطلاع پر لاہور کے سندرداس روڈ پر واقع نجی بینک کے برانچ مینجر نے ملزم ہارون کو گرفتار کرایا، بینک حکام کا کہنا ہے کہ ’پشاور میں جمع کرائی گئی رقم جعلی تھی، ملزم پرانا کسٹمر تھا اس لیے موقع پرکرنسی نوٹ چیک نہیں کیے‘ جب کہ ملزم ہارون کا مؤقف ہے کہ ’2 دن بعد بینک کے عملے کو خیال آیا کہ نوٹ جعلی ہیں؟ موقع پر بینک عملے کو متعدد بار کرنسی چیک کرنے کا کہا، بینک حکام کی تسلی کے بعد گھر روانہ ہوا‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close