خواتین کسانوں کو خوشخبری سنا دی گئی

لاہور، قصور (پی این آئی) پنجاب کے ضلع قصور میں خواتین کسانوں کی سپورٹ کیلئے امریکہ نے اپنی نوعیت کے پہلے’ جینڈرسمارٹ ‘فارم لانچ کردیاجس افتتاح لاہور میں امریکی قونصل جنرل کرسٹین کے ہاکنزاور یو ایس ایڈ کی ڈپٹی مشن ڈائریکٹرمائورا اوبرین نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ فارم یو ایس ایڈ کے تعاون سے بنایاگیا ہے جومعاشی طورپرکامیابی کے لیے خواتین کسانوں کو وسائل اور اوزار فراہم کرتا ہے، ’جینڈرسمارٹ‘ فارم میں ڈے کیئر سنٹر، زنانہ ریسٹ روم اور پینے کے صاف پانی تک رسائی کی سہولت دستیاب ہے ۔ اس موقع پر قونصل جنرل کاکہناتھاکہ ’ امریکہ کئی سالوں سے دیہی علاقوں کی خواتین سمیت پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدامات کی حمایت کررہاہے ، وہ خواتین جو پاکستان کے زرعی شعبے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،یہ تقریب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے‘۔ان کامزید کہناتھاکہ’امریکہ نے پاکستانی خواتین کو بااختیار کرنے کی حمایت کی ہے ، ان اقدامات میں انہیں بہترین زرعی طریقوں کی تربیت، مائیکرو فنانس اداروں اور بریڈر ایسوسی ایشنز کے ساتھ روابط کو فروغ دینا شامل ہے‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close