تھانےسے فرار ہونے کی کوشش میں ملزم جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

اسلام آباد (پی این آئی)تھانہ ترنول سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والا ملزم تھانے کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ تھانہ ترنول کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو وارنٹ حاصل کرنے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا،ملزم نے دوران حراست فرار کی کوشش کی ،ملزم نے تھانے کی چھت سے ساتھ والے گھر میں چھلانگ لگا دی تھی جس سے وہ زخمی ہوگیا،زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج معالجہ بھی ہوتا رہا لیکن ملزم جانبر نہ ہوسکا۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں