والدہ کی دوسری شادی اور گھریلو جھگڑےسے پریشان بہن بھائی نے انتہائی قدم اٹھا لیا

نوشہرہ (پی این آئی)نوشہرہ میں بہن بھائی نے گھریلو حالات سے تنگ آکر دریا میں چھلانگ لگادی۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں خیرآباد کے مقام پر بہن بھائی نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگائی، خاتون کو ملاحوں نے زندہ بچا لیا جب کہ اس کے بھائی کی تلاش جاری ہے۔ڈی پی او کے مطا بق دونوں نے والدہ کی دوسری شادی اورگھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر چھلانگ لگائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close