لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے ’مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی‘ (Artificial Intelligence)کو بروئے کار لانے کا فیصلہ کر لیا۔
نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق گزشتہ ماہ وزیرعلیٰ مریم نواز کی طرف سے صوبائی ٹریفک حکام کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو استعمال کریں۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ کے ذریعے بھی اس اقدام سے شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے۔ اپنے ایکس اکائونٹ پر جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’’پنجاب اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہم ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو پکڑنے کے لیے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے جا رہے ہیں۔‘‘
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں