وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نئی مشکل میں گرفتار

اسلام آباد ( پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے سالانہ گوشواروں میں غلط بیانی پر ازخود نوٹس لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو سالانہ گوشواروں میں غلط بیانی کرنے پر نوٹس جاری کردیا ہے، الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو کل ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ طلب کیا ہے، اس ضمن میں جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور الیکشن کمیشن پیش ہوکر اثاثوں سے متعلق وضاحت دیں۔دوسری طرف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تھانہ بنی گالا میں درج مقدمے میں علی امین گنڈاپورسمیت تمام ملزمان کو کیس سے باعزت بری کردیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بنی گالا میں درج مقدمہ کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سول جج قدرت اللہ نے کی ،مدعی مقدمہ عامر زمان اپنے وکیل رضوان اعظم عباسی کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور کہا کہ ’وقوعے میں زخمی ہونے والا بندہ ملک سے باہر ہے‘، عدالت نے مدعی کو ہدایت دی کہ ’اس کی سکائپ آئی ڈی دیں‘،عدالت نے سکائپ کے ذریعے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کا بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت جاری کیں،عدالت کی جانب سے بیرون ملک ہونے کے باعث متاثرہ شخص محمد ولید کا آن لائن بیان لیا گیا، وکیل مدعی نے کہا کہ ’علی امین گنڈا پور 109 کی حد تک تھے، ان سے کمپرومائز ہوچکا ہے،نامزد ملزمان کو بھی معاف کردیا ہے۔

close