گندم کی خریداری نہ ہونے پر کسانوں کا بڑا فیصلہ

لاہور (پی این آئی)صدر کسان اتحاد خالد باٹھ نے کہا ہے کہ کل ہر صورت پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچ کر احتجاج کریں گے۔

لاہور سے جاری بیان میں خالد باٹھ نے کسان اتحاد کی احتجاجی کال پر بات کی اور کہا کہ احتجاج سے قبل پولیس نے ہمارے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔کل پنجاب اسمبلی کے باہر ہر صورت پہنچیں گے اور احتجاج کریں گے، پہلا مطالبہ ہے کہ حکومت نے جو ریٹ دیا اسی پر گندم خریدی جائے۔صدر کسان اتحاد نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کھاد مافیا کو بے نقاب کیا جائے، جنہوں نے گندم برآمد کی اجازت دی ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close