وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر رکاوٹیں ختم، سپریم کورٹ کا حکم

کراچی (پی این آئی) سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے وزیراعلیٰٰ ہاؤس کے باہرسڑک سے رکاوٹیں ہٹادی گئیں۔

سپریم کورٹ نے نجی اور سرکاری عمارتوں کے باہرفٹ پاتھوں سے بھی رکاوٹیں اور تجاوزات ہٹانےکاحکم دیا ہے اور اس سلسلے میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے 3 دن میں تمام تجاوزات ختم کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں شہر میں انسداد تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی جس میں عدالت نے رینجرز ہیڈ کوارٹر، گورنر ہاؤس اور سی ایم ہاؤس کے باہر سے بھی تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close