اغواء کا ڈرامہ، والد سے ایک کروڑ مانگنے والا نوجوان پکڑا گیا

راولپنڈی (پی این آئی)راولپنڈی میں اغواء کا ڈراما رچا کر اپنی ہی فیملی سے تاوان کا مطالبہ کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس تفتیش پر معلوم ہوا نوجوان نے دوستوں کے ہمراہ اپنے اغواء کا ڈراما رچایا تھا۔تھانہ نصیرآباد پولیس نے نوجوان کے والد کی مدعیت میں 25 اپریل کو مقدمہ درج کیا تھا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے اغواء کا ڈراما رچا کر دوستوں سے مل کر اپنے ہی والد سے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا تھا، ساجد نے اپنے اغواء کے منصوبے میں دو دوستوں کو شامل کیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ تھانہ نصیر آباد کے علاقے چاکرہ میں پیش آیا، پولیس نے تینوں ملزمان ساجد، آفتاب اور قاسم کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ اور چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close