وزیر داخلہ یا چیئرمین پی سی بی ۔۔ کونسا عہدہ ؟محسن نقوی نے اپنی ترجیح بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ خواہش ہے ایک عہدہ رکھوں، وزیراعظم کی خواہش پر 2عہدے رکھے ہیں،ایک عہدہ رکھنے کا موقع آیا تو چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھوں گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ اب لوگ کسی بھی وقت 24 گھنٹے میں اپنے مسئلے مسائل یہاں آکر حل کروا سکتے ہیں، یہ مرکز 28 قسم کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ میری میڈیا کے دوستوں سے بات ہوئی تو میں نے ان کو کہا کہ پولیس تھانوں کی ویڈیو بنالیں تاکہ بعد میں موازنہ کرنے میں آسانی رہے، مارگلہ کا ٹریک جو تھا اس میں حادثات ہورہے تھے تو اس کی پیٹرولنگ شروع کر دی ہے، چینی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close