فائرنگ سے زخمی 4 نوجوانوں میں سے 2 جان سے گئے

مٹیاری(پی این آئی)فائرنگ سے زخمی 4 نوجوانوں میں سے 2 جان سے گئے۔۔۔۔مٹیاری میں گزشتہ شب بچوں کے جھگڑے پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے 4نوجوانوں میں سے 2 نوجوان دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی چاروں افراد حیدر آباد کے سول اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔زخمیوں کے ورثاء کا مؤقف ہے کہ فائرنگ کا ملزم اب تک گرفتار نہیں ہو سکاہے۔ایس ایس پی مٹیاری کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں