قتل کی لرزہ خیز واردات، چھوٹی بہن نے بڑی بہن کو قتل کر دیا

گوجرانوالہ(پی این آئی)گوجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدار سنگھ میں بہن نے جائیداد کی خاطر بڑی بہن کو قتل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمہ اپنی بہن کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتی تھی، جائیداد کیلئے پہلے بھی ملزمہ کا اپنی بہن سے کئی بار جھگڑا ہو چکا تھا ، ملزمہ کو گرفتار کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close