پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، جانی نقصان ہو گیا

۔گھوٹکی(پی این آئی)پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، جانی نقصان ہو گیا۔۔۔گھوٹکی میں مسلح ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 1 ڈاکو مارا گیا جبکہ 1 پولیس اہلکارشہید ہو گیا۔ڈاکو 2 پولیس اہلکاروں کو اسلحے سمیت اغواء کر کے لے گئے۔پولیس کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے گھوٹکی کے علاقے آندل سندرانی کی پولیس چوکی نمبر 5 کونشانہ بنایا۔چوکی پر حملے کے بعد پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو مارا گیا جبکہ 1 پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ڈاکو 2 پولیس اہلکاروں کو اسلحے سمیت اغواء کر کے ساتھ لے گئے۔واقعے کے بعد مزید نفری طلب کر لی گئی ہے،مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close