لاہور(پی این آئی) طالب علموں کے بعد پنجاب حکومت نے ٹیچرز کو بھی الیکٹرک موٹرسائیکلز دینے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل” 24نیوز” کے مطابق صوبائی حکومت3 مراحل میں 15ہزار ٹیچرز کو الیکٹرک بائیکس دے گی تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث ٹیچرز کے سکول آنے جانے کے اخراجات کم ہو سکیں۔پہلے مرحلے میں 5ہزار ٹیچرز کو الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی۔ اس پراجیکٹ کی نگرانی صوبائی وزیرتعلیم سکندر حیات کریں گے جنہوں نے خود ان ماحول دوست موٹرسائیکلز کو ٹیسٹ کیا۔ واضح رہے کہ قبل ازیں پنجاب حکومت کی جانب سے طالب علموں کو ہزاروں الیکٹرک موٹرسائیکلز آسان اقساط پر مہیا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں