کراچی پولیس اغوا برائے تاوان کے بعد خواتین کو ہراساں بھی کرنے لگی

کراچی(پی این آئی) شہر قائد میں خاتون نے الزام عائد کیا کہ سندھ پولیس کے ڈی ایس پی نے اسے 8 گھنتے تک حبس بے جا میں رکھا اور برہنہ کرنے کی دھمکیاں دیں۔

خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈی ایس پی سمیع جان اور میرے سسرکے درمیان کاروباری تنازع چل رہا ہے، سسرنےڈی ایس پی سے 2 لاکھ 40 ہزار روپے لئےتھے، سسرنےایک لاکھ 48 ہزارروپے واپس کردیئےتھے، لیکن باقی رقم کے لئے ڈی ایس پی مجھے ہراساں کر رہا ہے ۔متاثرہ خاتون نے کہا کہ ڈی ایس پی سمیع جان گھرمیں داخل ہوا، شوہر اور سسر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مجھے اپنے ساتھ تھانے لے گیا، جہاں ڈی ایس پی نے مجھے 8 گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا۔متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ڈی ایس پی سمیع جان مجھے برہنہ کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، مرنےکاخوف نہیں،عزت جانےسےڈرتےہیں۔متاثرہ خاتون نےاعلٰی حکام سے مدد کی اپیل کردی کہا کہ متعدد بارپولیس کوشکایت کی،کوئی شنوائی نہیں ہوئی، اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close