کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی مل گئی،سنسنی خیز انکشاف

کراچی (پی این آئی) کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن سے لاپتا ہونے والی لڑکی نے رحیم یارخان میں پسند کی شادی کرلی۔

نکاح خواں کے مطابق لڑکی نے رحیم یارخان میں پسند کی شادی کی۔ نکاح خواں نے بتایا کہ تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے نکاح پڑھایا، لڑکی نے بتایا کہ کسی نے اغوا نہیں کیا، مرضی سے شادی کی ہے۔نکاح خواں کا کہنا ہے کہ لڑکی کے پاس ب فارم اور شناختی کارڈ نہیں تھا مگر بالغ ہے، لڑکی کو ماں باپ کے گھر واپس جانے کا کہا مگر وہ نہیں مانی، لڑکی نے بتایا والدہ کسی بوڑھے شخص کو فروخت کرنا چاہتی ہیں۔پولیس کے مطابق 12 روز قبل تھانہ سچل میں لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔لڑکی کے وکیل ایڈووکیٹ جاوید نے بتایا کہ علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں لڑکی کے تحفظ کی درخواست دائر کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close