سفاک پولیس اہلکاروں نے ذہنی معذور شخص کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

بہاولنگر (پی این آئی) بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد میں ذہنی معذور نوجوان پر پولیس اہلکاروں نے مبینہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں اس کی حالت تشویش ناک ہوگئی۔

نوجوان کے گھر والوں نے الزام لگایا ہےکہ تھانہ سٹی میں سب انسپکٹر محمد عمر سمیت 5 اہلکاروں نے راڈ اور ڈنڈوں سے نوجوان کو مبینہ طور پر تشدد کانشانہ بنایا۔ نوجوان کی حالت تشویش ناک ہونے پر پولیس نے ہمیں بلایا اور ہمیں بھی مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکی دے کر خاموش رہنےکو کہا۔ ورثاء نے الزام لگایا کہ پولیس نے نوجوان سے موبائل اور پیسے بھی چھین لیے۔دوسری جانب ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خان کے نوٹس لینے پر سب انسپکٹر سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈی پی او کا کہنا ہےکہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائےگا اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close