موبائل سروس پھر بند کردی گئی

کراچی(پی این آئی)کراچی کے کچھ علاقوں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی۔ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وفد کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے جہاں وہ مزار قائد پر حاضری دیں گے۔

اس موقع پر کراچی کے کچھ علاقوں میں موبائل فون سروس بند ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق کراچی کےمخصوص روٹس پر سہ پہر 3 بجے سے کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس وزارت داخلہ کی ہدایت کی روشنی میں معطل رہے گی، یہ اقدام ایرانی صدرکے دورہ کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کے مطابق شہر میں سڑکوں کو 7 بجے تک بند رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہشہریوں کوپہنچنے والی تکلیف کیلئے ٹریفک پولیس معذرت خواہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close