کراچی(ی این آئی)سڑکیں بند،موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس دوبارہ معطل ہونے کا خدشہ۔۔۔ایرانی صدر کے دورے کے پیش نظر کراچی میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ کمشنر کراچی نے 23 اپریل کو شہر قائد میں عام تعطیل کا اعلان بھی کررکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر ابرہیم رئیسی آج کراچی کا دورہ کررہے ہیں، غیر ملکی مہمانوں کی آمد کے پیش نظر کراچی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہونے کا بھی امکان ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سکیورٹی کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہونے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔واضح رہے کہ شہر قائد میں بھی آج عام تعطیل ہے، سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ متعدد سڑکوں کو بھی بند کیا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں