اسلام آباد ائر پورٹ، نسوار کی بھاری مقدار سعودی عرب اسمگل کرنے والی خاتون گرفتار

اسلام آباد (پی این آئی) سعودی عرب جانے والی ایک خاتون مسافر کو اسلام آباد ائر پورٹ پر حکام نے گرفتار کر لیا ہے جو سگریٹ اور نسوار کی بڑی مقدار سمگل کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔۔۔۔ ویب سائٹ “سبق” کے مطابق ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ مذکورہ خاتون ممنوعہ مواد کے ساتھ تفتیش کے تمام مراحل عبور کرکے جہاز پر سوار ہو گئی تھی۔۔۔۔۔ حکام نے بتایا ہے کہ جہاز پر سوار ہونے کے بعد حکام نے اسے اتارا اور دوبارہ سامان کی تلاشی لی تو معلوم ہوا کہ اس کے پاس سگریٹ کے 638 ڈبے، نسوار کی 238 اور تمباکو کی 200 تھیلیاں ہیں۔۔۔۔

حکام نے کہا ہے کہ مسافر خاتون کو گرفتار کرنے کے بعد ائرپورٹ حکام کے خلاف تفتیشی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close