موٹر وے پولیس کے اہلکار پر گاڑی چڑھا کر فرار ہونیوالی خاتون کی ویڈیومنظرعام پر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت میں ٹول پلازہ پر موٹر وے پولیس کے اہلکار کو روندھ کر فرار ہونیوالی خاتون کی ویڈیو سامنے آگئی

ویڈیو میں اوور اسپیڈنگ پر روکے جانے پر خاتون کو موٹر وے پولیس آفیسر سے بحث کرتے دیکھا جاسکتا ہے،آفیسر خاتون کو جرمانہ کے لیے کہتا ہے تو خاتون سامنے کھڑے پولیس اہلکار کو روندتے ہوئے گاڑی دوڑا لے جاتی ہے۔موٹر وے پولیس کے مطابق واقعہ یکم جنوری 2024 کو پیش آیا ۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون ڈرائیور کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close