کل چھٹی ہوگی، نوٹیفیکیشن جاری

لاہور(پی این آئی)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وفد کے دورے کے باعث لاہور میں کل مقامی تعطیل ہو گی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ لاہور کے باعث کل شہر میں مقامی عام تعطیل ہوگی ،کل تمام تعلیمی ادارے سکول کالج یونیورسٹی بند ہونگے ،تاہم پنجاب سو ل سیکرٹریٹ اور ڈویژنل دفاتر کھلے رہیں گے لیکن ڈی سی آفس اور ضلعی دفاتر بند ہونگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close